18 اپریل 2014 - 20:37
جنوبی سوڈان میں بیس افراد ہلاک اور ستّر دیگر زخمی

جنوبی سوڈان میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور ستّر دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا۔ العالم کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی سوڈان میں واقع شہر بور میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور ستّر دیگر زخمی ہوگئے۔موصولہ رپورٹ میں ہلاک شدگان کے تشخّص کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمنٹا پاور نے جمعرات کی رات کو جنوبی سوڈان میں واقع شہر بور میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز پر ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر وہ عام شہری شامل ہیں جنھوں نے اقوام متحدہ کے اس مرکز میں پناہ لے رکھی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲